Dareechah-e-Nigaarish
Toronto, ON
Canada
talat
فروری 2018 میں پاکستان کے نئے لکھنے والے تین طریقوں سے اپنی کتاب اردو الیکٹرانک کتاب بنوا کر شائع کر سکتے ہیں
ایک طریقہ تو یہ ہو سکتا ہے کہ آپ حال ہی میں قائم ہوئے ادارے پڑھائی لکھائی کو فیس بُک کے ذریعے میسج کریں اور اُن کے ذریعے اپنی کتاب ای۔بُک کے طورپر چھپوائیں۔ البتہ ابھی ابھی پڑھائی لکھائی والوں سے مجھے میسج مِلا ہے کہ وُہ ابھی عام لکھاریوں کی کتابیں ای۔بُک نہیں بنا رہے ۔ ۔ ۔ ہو سکتا ہے کہ آگے چل کر وُہ ایسا کرنے لگیں مگر فی الوقت ایسا نہیں کر رہے ۔ ۔ ۔ ہنوُز دِلّی دوُر است ۔ ۔ ۔ ایک دو سال پہلے ایک نوجوان شاعرہ نے اپنا پہلا مجموعہ لاہور کے کسی ادارے سے روائتی کتاب کے طور پر چھپوایا تھا تو اُن کے مطابق اِس کام پر دو سو کاپیوں کے لیے پبلشر نے اُن سے ساٹھ ہزار روپے وصول کیے تھے۔ شاید پڑھائی لکھائی والے مستقبل میں اِس سے کم قیمت پر آپ کی کتاب ای۔ بُک کے طور پر چھاپ کر اپنے ادارے کے ذریعے مارکیٹ بھی کر دیں۔
https://www.facebook.com/parhlikh/
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ مشہور ڈرامہ نویس اور ناول نگار عمیرہ احمد نے یو اے بُکس کے نام سے اپنا اشاعتی ادارہ پاکستان میں کھولا ہے اور وُہ اپنے اِس اشاعتی ادارے کے ذریعے اردو ای بُک چھاپنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ آپ اُن کے ادارے کے ای۔بک سیکشن کے انچارج حسن عمر سے ای۔ میل یا پھر براہ ِ راست فون کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں
http://www.ua-books.org/static/ebooks
Hasan Umar
Head of eLibrary at UA Books Pakistan
011 92 322 264 5348
تیسرا راستہ یہ ہے کہ آپ لاہور کے کسی اشاعتی ادارے سے مثلاً سانجھ پبلی کیشنز یا پھر ماورا پبلشنگ یا اسلام آباد کے الحمرا پبلشنگ یا دوست پبلی کیشنز کے ذریعے پہلے اپنی کتاب کا مسودہ ٹائپ کروا کر پی۔ڈی۔ایف فائل بنوا لیں اور پھر اِسی ادارے کی مدد سے اِسے امریکہ کی کمپنی اَے مَے زون کے کنڈل ای۔بُک ڈویژن سے شائع کروائیں۔ اِس سے آپ کی ای۔بُک بیرون ِ ملک امریکہ، کینیڈا، برطانیہ ، یورپی ممالک اور بھارت میں خریدی جا سکے گی۔ عمیرہ احمدنے اپنے بہت سے اردو ناول اِسی طرح اَے مَےزون سے کنڈل ای۔بُک کے طور پر چھپوا ئے ہیں
https://www.amazon.com/Umera-Ahmed/e/B00FZJU7UY
Dareechah-e-Nigaarish
Toronto, ON
Canada
talat